11:44 , 29 اپریل 2026
Watch Live

چین نے پاک–بھارت کشیدگی کے بعد رافیل طیاروں کی ساکھ خراب کرنے کیلئے مہم چلائی: چین

پیرس: فرانسیسی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے پاک–بھارت کشیدگی کے بعد رافیل طیاروں کی ساکھ خراب کرنے کے لیے منظم مہم شروع کی، تاکہ عالمی خریداروں کا رجحان فرانسیسی طیاروں سے ہٹا کر چینی ساختہ جنگی طیاروں کی طرف کیا جا سکے۔

فرانسیسی رپورٹ کے مطابق چین نے مئی میں سفارتی مشنوں میں دفاعی اتاشیوں کے ذریعے مختلف ممالک (انڈونیشیا، مصر، قطر، یو اے ای، یونان) کو رافیل کی "ناقص کارکردگی” سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر اے آئی سے تیار شدہ مواد، وائرل پوسٹس اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت–پاکستان جھڑپوں کے دوران بھارت کے ایک رافیل، ایک سوخوئی اور ایک میراج 2000 طیارے کو نقصان پہنچا، جس پر خریدار ممالک نے تشویش کا اظہار کیا۔ فرانس کا مؤقف ہے کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر چین رافیل کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

چین نے ان الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کیا اور کہا کہ وہ دفاعی برآمدات میں ذمہ دارانہ طرز عمل اپناتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کی ڈیسالٹ ایوی ایشن اب تک 533 رافیل طیارے فروخت کر چکی ہے، جن میں انڈونیشیا (42 طیارے) سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION